امریکہ میں ۲۲ ہزار ہلاکتیں
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i89286
امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کورونا وائرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
(last modified 2023-01-24T09:59:29+00:00 )
Apr 13, 2020 11:56 Asia/Kabul
  • امریکہ میں ۲۲ ہزار ہلاکتیں

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کورونا وائرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 402 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 105 سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اقتصادی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مئی کے اختتام تک امریکہ میں کم از کم دو کروڑ لوگوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور اس طرح امریکہ میں بے روزگاری کی شرح ۱۵ فیصد تک پہنچ جائے گی۔