مغربی ممالک کو شرمندگی اٹھانی پڑ سکتی ہے: ایران
فرانس میں تعینات ایران کے سفیر نے ایران پر حد اکثر دباؤ پر تنقید کی ہے۔
فرانس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بہرام قاسمی نے کہا کہ یہ سخت دن تو گزر ہی جائیں گے مگر ہر ملک کو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہئے کہ اسے پھر تاریخ میں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔
بہرام قاسمی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ ایسے حالات میں کہ جب ایران اپنے قومی اور ملکی وسائل پر تکیہ کرتے ہوئے کورونا کے خلاف بر سر پیکار ہے، بعض ممالک حالات کی نزاکت کو سمجھنے کے بجائے امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی کورونا بحران کے دوران امریکہ کی اقتصادی اور طبی دہشتگردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس کے مقابلے کے لئے میدان میں آئے۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں سات ہزار ایک سو اکسٹھ کورونا کیسز رکارڈ کئے جا چکے ہیں جن میں سے دوسو سینتیس افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔