صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں میں کورونا
Mar 10, 2020 14:08 Asia/Kabul
وائٹ ہاؤس کے نامزد چیف تین دن قبل ٹرمپ سے بھی ہاتھ ملا چکے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس کے نامزد چیف تین دن قبل ٹرمپ سے بھی ہاتھ ملا چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ امریکا میں صدر ٹرمپ سے قریبی رابطہ رکھنے والے کانگریس کے دو ارکان میں کرونا کا شبہ ہے، دونوں ارکان کو الگ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن رکن ڈوگ کولنز نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا تھا جبکہ میٹ گیٹز نے ٹرمپ کے ساتھ ایئرفورس ون میں سفر کیا تھا۔
امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے معلومات لے کر جواب دوں گا۔
ټیګونه