کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات فروخت
Apr 14, 2020 11:22 Asia/Kabul
کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان میں ایک سائیبر سیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ 11کروڑ 50 لاکھ صارفین کا موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چرا کرایک ڈارک ویب کو 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت کردیا گیاہے۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نےکہا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کے لیے موبائل کمپنیوں سے مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ټیګونه