بسوں کو ٹوائلٹس میں تبدیل کردیاگیا
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i88128-بسوں_کو_ٹوائلٹس_میں_تبدیل_کردیاگیا
خواتین کیلئے عوامی مقامات پر صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کرلیا گیا ہے۔
(last modified 2023-01-24T06:29:29+00:00 )
Feb 22, 2020 06:59 Asia/Kabul
  • بسوں کو ٹوائلٹس میں تبدیل کردیاگیا

خواتین کیلئے عوامی مقامات پر صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

بھارت کے مغربی شہر پونے میں خواتین کیلئے عوامی مقامات پر صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کرلیا گیا ہے۔
پونے شہر میں بسوں کو واش رومز میں تبدیل کردیا گیا ہے جسے واش رومز آن وہیلز کا نام دیا گیا ہے۔
ان گاڑیوں میں خواتین صرف پانچ روپے کی رقم ادا کرنے کے بعد واش رومز کی سہولت کیساتھ ساتھ اپنے بچے کو دودھ بھی پلا سکتی ہیں جبکہ یہاں ڈائپرز وغیرہ کی خریداری بھی کی جاسکتی ہے۔
اس سہولت کا آغاز 2016ء میں کاروباری شخصیات الکا سدالکار اور راجیو کھیر نے کیا تھا جسے’’ٹی ٹوائلٹ‘‘کا نام دیا گیا تھا،شہر بھر میں ایسی 12 موبائل ٹوائلٹ سہولت موجود ہیں ۔