دنیا، امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا نظارہ نہ کرے
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i88915-دنیا_امریکہ_کی_ظالمانہ_پابندیوں_کا_نظارہ_نہ_کرے
ایسے میں کہ جب امریکہ کو جو دنیا کے بڑے اقتصادی ملک کے عنوان سے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی امداد کی ضرورت پڑ گئی ہے عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ واشنگٹن کی پابندیوں کا نظارہ نہ کرے۔
(last modified 2023-01-24T06:29:29+00:00 )
Mar 27, 2020 09:45 Asia/Kabul
  • دنیا، امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا نظارہ نہ کرے

ایسے میں کہ جب امریکہ کو جو دنیا کے بڑے اقتصادی ملک کے عنوان سے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی امداد کی ضرورت پڑ گئی ہے عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ واشنگٹن کی پابندیوں کا نظارہ نہ کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا سے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد کی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے اس وقت دنیا کو کافی جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے حتی کہ دنیا کے بڑے اقتصادی زون کو بھی کورونا سے مقابلے کیلئے امداد کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ ایران کے خلاف اپنی اقتصادی دہشتگردی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں کوروانا وائرس سے متاثرین کی تعداد 29 ہزار406 ہوچکی ہے۔