افغانستان میں شکست، امریکی دہشت گردوں کا انخلا
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i89650-افغانستان_میں_شکست_امریکی_دہشت_گردوں_کا_انخلا
افغانستان میں مسلسل شکست کے بعد اب امریکی صدر نے اپنے تمام دہشت گردوں کو افغانستان سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
(last modified 2023-01-24T06:29:29+00:00 )
Apr 28, 2020 06:43 Asia/Kabul
  • افغانستان میں شکست، امریکی دہشت گردوں کا انخلا

افغانستان میں مسلسل شکست کے بعد اب امریکی صدر نے اپنے تمام دہشت گردوں کو افغانستان سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق امریکی حکومت کے دو حالیہ اور ایک سابق عہدیدار نے پیر کے روز یہ اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فوجی مشیروں سے کہا ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے افغانستان سے تمام امریکیوں کو باہر نکال لیں۔

فغانستان میں مسلسل شکست و ناکامی کا مزہ چکھنے کے بعد اب امریکی صدر نے کورونا کے پھیلاؤ کے بہانے اپنے تمام دہشت گردوں کو افغانستان سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکہ کے فوجی عہدیداروں کا دعوی ہے کہ افغانستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اُس تعداد سے دس گنا زیادہ ہے جو بتائی جا رہی ہے۔

افغانستان کی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ایک ہزار سات سو تین افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے ستاون افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے قیام امن اور دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے سنہ دوہزار ایک میں افغانستان پر چڑھائی کی تھی مگر آج انیس برس گزر جانے کے بعد نہ صرف یہ کہ امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی بلکہ افغانستان میں دہشت گردی، بد امنی اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اُدھرامریکہ سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک امریکی وزارت جنگ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد ساڑھے چھے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے ستائیس کو اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔خود امریکہ میں اب تک کورونا متاثرین کی کل تعداد دس لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے چھپن ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔