صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات، ملت فلسطین پر ظلم ہے
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i89814
تحریک حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کا تعلقات قائم کرنا ملت فلسطین پر ظلم اور اس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے.
(last modified 2023-01-24T09:59:29+00:00 )
May 04, 2020 11:29 Asia/Kabul
  • صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات، ملت فلسطین پر ظلم ہے

تحریک حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کا تعلقات قائم کرنا ملت فلسطین پر ظلم اور اس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے.

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ حماس ان تمام منصوبوں کی حمایت کرتی ہے جن کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان اتحاد قائم کرنا اور غاصبوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے بھی کہا ہے کہ حماس اور تمام فلسطینیوں کی اولین ترجیح غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے صیہونی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہے۔ حسام بدران نے کہا کہ تحریک حماس، فلسطین کے سلسلے میں بعض فریقوں کے حالیہ اقدامات اور بعض آئیڈیاز کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے اور ہر اس چیز کا خیرمقدم کرتی ہے جس سے فلسطینی عوام کے مفادات پورے ہوں اور استقامت مضبوط ہو۔

صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بنی گانٹز نے حکومت کی تشکیل کے لئے انجام پانے والے سمجھوتے میں اعلان کیا ہے کہ جولائی کے مہینے سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا جائے گا۔