امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں
(last modified Sun, 10 May 2020 07:44:19 GMT )
May 10, 2020 12:14 Asia/Kabul
  • امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو انسداد کورونا مہم میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے سوئیڈن کی جانب سے قائم کئے گئے انسان دوستانہ چینل کو ایران کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ناکافی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے امریکی پابندیاں اور کووڈ نائینٹین عالمی چیلنج‘ کے زیر عنوان ایک ویبینار کو خطاب کرتے ہوئے گزشتہ چار دہائیوں میں ایران کے خلاف عائد امریکہ کی غیر انسانی پابندیوں کے منفی نتائج کے بارے میں وضاحت کی۔

مجید تخت روانچی نے اپنے خطاب میں ایران کی مدد کے لئے سوئیڈن کے ذریعے تیار کئے گئے انسان دوستانہ میکینزم ایس ایچ ٹی اے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت خزانہ نے اس چینل کو استعمال کرنے کی خواہاں کمپنیوں کے لئے ایسے سخت قوانین وضع کئے ہیں کہ عملا اس کے ذریعے تجارت کرنا ان کے لئے دشوار ہے۔

انہوں نے عالمی سطح پر کورونا کے خلاف جاری مہم کو ایک متحدہ محاذ سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس راہ میں رکاوٹ ڈالنے والا ہر اقدام اس مہم کے کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں انسان دوستانہ امداد اور طبی وسائل کی خرید و فروخت کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے جسے مجید تخت روانچی نے مسترد کر دیا ہے۔

ټیګونه