امریکہ کو ایٹمی میزائلوں سے تباہ کر دیا جائیگا: شمالی کوریا
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i90904
روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کو ہر قسم کی جنگ کی آگ کو بھڑکانے اور اشتعال انگیزیوں پر متبنہ کیا ہے۔
(last modified 2023-01-24T09:59:29+00:00 )
Jun 21, 2020 09:19 Asia/Kabul
  • امریکہ کو ایٹمی میزائلوں سے تباہ کر دیا جائیگا: شمالی کوریا

روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کو ہر قسم کی جنگ کی آگ کو بھڑکانے اور اشتعال انگیزیوں پر متبنہ کیا ہے۔

واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے مابین جاری کشیدگی کے دوران روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے آج بروز سنیچر امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی تو امریکہ کو اپنے جوہری میزائلوں سے تباہ و برباد کردےگا۔

روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کے پاس ایٹمی میزائل ہیں کہا کہ جو کوئی بھی شمالی کوریا کو دھمکی دے اسے ان میزائلوں سے نابود کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا جزیرہ نمائے کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور فوجی مشقوں کو علاقے میں کشیدگی کا باعث سمجھتا ہے اور ہمیشہ ہی علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور فوجی مشقوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔