افغانستان، طالبان اور سرکاری فورسز میں شدید جھڑپیں
(last modified Thu, 05 Mar 2020 12:10:51 GMT )
Mar 05, 2020 16:40 Asia/Kabul
  • افغانستان، طالبان اور سرکاری فورسز میں شدید جھڑپیں

قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین ہونے والے معاہدے کے بعد افغانستان میں طالبان اور سرکاری فورسز میں جھڑپیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔

شنہوا کی رپورٹ کے مابق افغانستان کے جنوبی صوبہ اروزگان میں پولیس اور طالبان کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپوں میں 6 پولیس اہلکار اور 8 طالبان مارے گئے۔  اس سے دو روز قبل صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان کے حملے میں 18 افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
قطر میں افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی برادر اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔ اس معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد طالبان نے امریکہ کے فوجیوں کے بجائے اب افغان فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کیا تاکہ افغان حکومت پر دباؤ ڈال کر اقتدار پر قابض ہوسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے لڑائی کا رخ اب مکمل طور پر خود افغانیوں کی طرف موڑ دیا ہے اور خود ایک بار پھر تماشا دیکھ رہا ہے۔