سعودی عرب میں مزید 20 شہزادے گرفتار
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i88531
عرب خبر رساں ادارے نے سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
(last modified 2023-01-24T09:59:29+00:00 )
Mar 09, 2020 13:40 Asia/Kabul
  • سعودی عرب میں مزید 20 شہزادے گرفتار

عرب خبر رساں ادارے نے سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

 

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔

 

 

رب میڈیا کا بتانا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتار افراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے وارنٹ پر خود دستخط کیے۔