امریکہ کی نئی سازش کا پردہ چاک
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i88886-امریکہ_کی_نئی_سازش_کا_پردہ_چاک
عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کو خطرناک کھیل کھیلنے سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے عراقی مجاہدوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔
(last modified 2023-01-24T06:29:29+00:00 )
Mar 26, 2020 05:45 Asia/Kabul
  • امریکہ کی نئی سازش کا پردہ چاک

عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کو خطرناک کھیل کھیلنے سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے عراقی مجاہدوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اس بیان میں عراق میں کورونا وائرس کے عالمی بحران کے موقع پرعراق کی فوج اور مزاحمتی گروہوں پر امریکی حملوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ، عراق کی فوج اور حشدالشعبی کے مراکز پر زمینی اور فضائی حملے کرنے کی کوشش میں ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی اس قسم کی پالیسی عراق کے امن و استحکام کے لئے خطرناک ہے اور امریکی جارجیت کی صورت میں مزاحمتی گروہ امریکہ کو دندان شکن جواب دے گا اور امریکہ کے اقتصادی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ 
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اب تک عراق کے مختلف علاقوں میں عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔