ایران امریکی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i89041-ایران_امریکی_فوجیوں_پر_حملے_کی_منصوبہ_بندی_کررہا_ہے
عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو ایران یا اس کے حواریوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
(last modified 2023-01-24T06:29:29+00:00 )
Apr 02, 2020 08:17 Asia/Kabul
  • ایران امریکی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے

عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو ایران یا اس کے حواریوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر دار کیا ہے کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو ایران یا اس کے حواریوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اس کے حواری عراق میں امریکی فوج اور اس کے اثاثوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اگر ایسا ہوا تو ایران کو اس کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
خبرایجنسی کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا امریکا کے پاس ایسی کوئی انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں کہ ایران امریکی فوج یا اس کے اثاثوں پر حملہ کرنے جارہا ہے۔
ادھر 32 امریکی ارکان کانگریس نے ایران پر عائد پابندیاں معطل کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔