عالمی اور امریکی مفادات میں تضاد
Apr 04, 2020 07:27 Asia/Kabul
روس میں تعینات ایران کے سفیر نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے سے متعلق عالمی سطح پر ہونے والے مطالبوں کو امریکی حکام کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مفادات اور امریکی مفادات میں تضاد پایا جاتا ہے۔
روس میں تعینات ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس جانب اشارہ کیا کہ عالمی برادری ایک طرف اور امریکہ دوسری طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں کہ جب دنیا کے ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے لیکن امریکی حکام نے اس کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
کاظم جلالی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کے علاج معالجے کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے تاہم اس کے باوجود ایرانی قوم امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں اور کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے۔
ټیګونه