کورونا ویکسین ہی دنیا کو معمول پر لاسکتی ہے
19ویکسین کی تیاری کو تیز کرنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کا کہنا ہے کہ سال کے اختتام سے قبل کورونا وائرس پر قابو پانے کی صرف ایک یہی امید ہے کہ کوویڈ - 19 کی ویکسین تیار ہو جائے جو دنیا کو معمول پر لاسکے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے 50 سے زائد افریقی ممالک سے ویڈیو کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق ’غلط فہمی کی وبا‘ کے بارے میں متنبہ کیا۔
انتونیو گٹیرس کا کہنا تھا کہ ایک محفوظ اور موثر ویکسین کورونا سے نجات کا واحد ذریعہ ہوسکتی ہے جو دنیا کو معمول کی طرف لوٹائے گی اور لاکھوں جانوں اور ان گنت کھربوں ڈالر کی بچت ہوسکے گی۔
انہوں نے کوویڈ ۔19 ویکسین کی تیاری کو تیز کرنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کا مطالبہ کیا.