جرمنی میں مسجدوں اور مسلمانوں پر پولیس کے حملے
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i89734-جرمنی_میں_مسجدوں_اور_مسلمانوں_پر_پولیس_کے_حملے
مسجدوں اور مسلمانوں پر جرمنی پولیس کے حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2023-01-24T09:59:29+00:00 )
May 01, 2020 17:15 Asia/Kabul
  • جرمنی میں مسجدوں اور مسلمانوں پر پولیس کے حملے

مسجدوں اور مسلمانوں پر جرمنی پولیس کے حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

فارس نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعرات کے روز جرمنی کی پولیس نے بعض مسجدوں اور مسلمانوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس کا یہ اقدام جرمن حکومت کی جانب سے لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کو دہشتگرد گروہ قرار دیئے جانے کے بعد سامنے آیا۔

حکومت کے اس بیان کے بعد جرمن پولیس نے حزب اللہ سے منسلک بعض افراد کو گرفتار کرنے کے لئے ایک آپریشن کیا۔ جرمن حکام نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ سے منسلک ایک ہزار پچاس افراد جرمنی میں موجود ہیں۔

جرمنی کی وزارت داخلہ نے غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جمعرات کے روز حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر ملک میں اس کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔

جرمنی کی وزارت داخلہ کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جرمنی کے نائب وزیر خارجہ نیلز اینن نے جرمن جریدہ اشپیگل کو انٹریو دیتے ہوئے کہا تھا کہ برلن کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ چند مہینوں میں غاصب صیہونی ٹولے اور امریکہ نے حزب اللہ کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لئے یورپی ممالک پردباؤ ڈالا تھا کہ وہ حزب اللہِ لبنان کو ایک دہشتگرد تنظیم قراردیں۔