پی ٹی ایم نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش قبول کرلی
(last modified Sun, 28 Jun 2020 04:50:09 GMT )
Jun 28, 2020 09:20 Asia/Kabul
  • پی ٹی ایم نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش قبول کرلی

پشتون تحفظ موومنٹ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پرآمادہ ہوگئی ، تاہم پی ٹی ایم کے رہنمائوں نے اپنے تحفظات کا اظہار اوراپنے مطالبات پرقائم رہتے ہوئے اس بات پرزوردیا ہے کہ حکام کو اپنے خلوص اورسنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پہلے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہئیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل حکومت اعتماد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لازمی اقدامات اٹھائے ، منظور پشتین کے ہمراہ پی ٹی ایم کے حمایت یافتہ اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر بھی موجود تھے،منظور پشتین نے پی ٹی ایم کارکنوں کے خلاف درج کی گئی مختلف ایف آئی آر کا ذکر کیا۔
جس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے مختلف لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے، پی ٹی ایم چمن سے سوات تک پشتونوں کو درپیش تمام مشکلات میں سیاہ و سفید کی تفصیل بتانے کو تیار ہیں، آزادی اظہار اور اظہار رائے آئینی حقوق ہیں جنہیں چھینا نہیں جاسکتا، لہٰذا اگر زیادتی ہوئی تو احتجاج ہوگا ۔

ټیګونه