القاعدہ برصغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار
Apr 19, 2020 17:23 Asia/Kabul
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
وفاقی حساس ادارے اور اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ ( ایس آئی یو ) نے کارروائی کی اور مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی عرفان بہاد کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد ،دستی بم ،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مبینہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں ،جنہوں نے کئی حساس مقامات کی ریکی کررکھی تھی ۔
ټیګونه