ترکی؛ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کمیونٹی سنٹر قائم
(last modified Sun, 28 Jun 2020 04:50:02 GMT )
Jun 28, 2020 09:20 Asia/Kabul
  • ترکی؛ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کمیونٹی سنٹر قائم

ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے پہلا کمیونٹی سنٹر قائم کردیا گیا۔

ترکی میں پاکستانیوں کی انہی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی بزنس مین آگے آئے اور انہوں نے استنبول میں " اوز استنبول کمیونٹی سنٹر" کے نام سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے پہلا کمیونٹی سنٹر قائم کردیا۔

واضح رہے کہ ترکی میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد غیرقانونی طور پر مقیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی میں اس وقت 60 ہزار پاکستانی مقیم ہیں لیکن ان کیلئے کوئی بھی کمیونٹی سنٹر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کے شہریوں کی نسبت پاکستانیوں کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس کمیونٹی سنٹر کے تحت رواں سال اجتماعی قربانی بھی کی جائے گی تاکہ دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو ایک دوسرے سے روشناس کرایا جاسکے۔

ټیګونه