ایمریٹس نےپاکستان میں فلائٹ آپریشن 10 دن کیلئے معطل کردیا
https://parstoday.ir/ps/news/uncategorised-i91001-ایمریٹس_نےپاکستان_میں_فلائٹ_آپریشن_10_دن_کیلئے_معطل_کردیا
امارات ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 دن کے لیے معطل کردی ہیں۔
(last modified 2023-01-24T09:59:29+00:00 )
Jun 24, 2020 11:33 Asia/Kabul
  • ایمریٹس نےپاکستان میں فلائٹ آپریشن 10 دن کیلئے معطل کردیا

امارات ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 دن کے لیے معطل کردی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن (ایمیرٹس ) نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر 10 دن کے لیے معطل کی ہیں۔

کراچی سے آج آخری پرواز ای کے 607 دبئی کے لیے روانہ ہوگی، ایئر لائن ذرائع کے مطابق کم مسافروں کے باعث اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہیں۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جولائی کے بعد دوبارہ جائزہ لیکر ہاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے پر غور ہوگا۔