Jul 14, 2020 12:08 Asia/Kabul
  • کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہتر ہے، ڈاکٹر عطا الرحمان

معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے اگر احتیاطی تدابیرا یسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پر کنٹرول کرلیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نےکورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب جارہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سےکوروناکیسزمیں کمی آرہی ہے، کوروناکےخلاف حکومت کی پالیسی اچھی سمت میں جارہی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین سےمتعلق چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہوگیا ہے، ڈریپ کو معاہدے سےمتعلق آگاہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کا انتظار ہے جیسےہی منظوری دی جائےگی پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کر دیاجائے گا، کلینکل ٹرائل کےبعدویکسین کی تیاری شروع کردی جائےگی۔ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ چین میں ویکسین کے فیزون اور ٹو ہوچکا ہے فیز تھری ہونا باقی ہے جب کہ پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کےبعدفیزون شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین میں فیز مکمل ہونےکےبعد6سے8ماہ میں ویکسین میسرہوگی اورامید ہےٹرائل کامیاب رہےتوپاکستان میں6،8ماہ میں ویکسین میسرہوگی۔ڈاکٹرعطاالرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بےاحتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس پھر پھیلےگا، عیدپرہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنےکی ضرورت ہے، ماسک کااستعمال تولازمی ہونا چاہیےکوروناسےسب محفوظ رہیں گے اگر احتیاطی تدابیرایسےہی رہیں تو2،3ماہ میں کوروناپرکنٹرول کرلیں گے۔

ټیګونه