موبائل فون کو آنکھوں کی مدد سے چارج کرنا ممکن
برطانوی کمپنی نے موبائل صارفین کو بڑی خوش خبری سنائی دی اب انہیں موبائل چارج کرنے کیلئے بجلی کے ساکٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
ایک کمپنی نے ’مائنڈ حب‘ نامی ڈیوائس تیار کی جس کے ذریعے مختلف الیکٹرانک اشیاء کو دماغی توجہ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق وہ تمام آلات جیسے موبائل، ڈرونز، روشنی اور موسیقی کو انسانی دماغ کی مدد سے مکمل کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
مائنڈ حب کو ہیڈ سیٹ سے مربوط کیا جائے تو اس سے جڑے آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مائنڈ حب ڈیوائس بنیادی طور پر انسانی دماغ کے فوکس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق صارفین جلد ہی مائنڈ حب کی مدد سے اپنے موبائل آنکھوں کی مدد سے چارج کرسکیں گے اس حوالے سے جاری کام میں مزید پیش رفت جلد ہو گی ۔