افغان صدر امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے
(last modified Mon, 02 Mar 2020 17:27:59 GMT )
Mar 02, 2020 21:57 Asia/Kabul
  • افغان صدر امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے

افغان صدر اشرف غنی گزشتہ روز ہوئے امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے.

افغان صدر اشرف غنی گزشتہ روز ہوئے امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے، افغانستان میں 7 روزہ جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔
کابل میں پریس کانفرنس میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن اس پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔
اشرف غنی نے کہا کہ انٹر افغان مذاکرات کے لیے اگلے 9 دنوں میں مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔

ټیګونه