موصل، داعش کے وجود سے پاک و صاف
(last modified Mon, 11 May 2020 10:17:20 GMT )
May 11, 2020 14:47 Asia/Kabul
  • موصل، داعش کے وجود سے پاک و صاف

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے موصل کے 6 دیہی علاقوں کو داعش دہشتگردوں کے وجود سے پاک و صاف کردیا ہے۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے 33 بریگیڈ نے آج اتوار کے روز عراق کے شہر موصل کے 6 دیہی علاقوں تل الرمان ، الحسینیه، شیخ یونس، الدباشه، مزملات اورملوثه کو داعش دہشتگردوں کے وجود سے پاک و صاف کردیا ہے۔ ان کارروائیوں میں الحشد الشعبی نے دہشتگردوں کے بھاری ہتھیاروں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

در ایں اثناء الحشد الشعبی کے کمانڈر صادق الحسینی نے صوبہ دیالہ کے  حوض الوقف علاقے میں داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔

الحشد الشعبی کے جوانوں نے حال ہی میں عراق کے صوبوں نینوا، دیاله، صلاح‌الدین، کرکوک اور الانبار میں داعش کے چھپے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔

ټیګونه