عراقی پارلیمنٹ بدستور امریکیوں کی انخلا کے درپے
(last modified Mon, 11 May 2020 10:17:24 GMT )
May 11, 2020 14:47 Asia/Kabul
  • عراقی پارلیمنٹ بدستور امریکیوں کی انخلا کے درپے

عراقی پارلیمنٹ میں بدر جماعت کے پارلیمانی لیڈر نے کہا ہے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء کیلئے عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے بدستور کوشش میں مصروف ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ میں بدر جماعت کے پارلیمانی لیڈر حسن شاکر الکعبی نے العہد ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ  کے کئی نمائندوں نے عراق سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء کے ٹائم ٹیبل کے واضح ہونے پر تاکید کی ہے۔

تین جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی دہشتگردوں کے حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل واضح اکثریت سے پاس کیا تھا-

پارلیمنٹ سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا بل پاس ہونے کے بعد بہت سے عراقی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہئے۔

ټیګونه