امریکہ کورونا پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
(last modified Sat, 02 May 2020 06:31:03 GMT )
May 02, 2020 11:01 Asia/Kabul
  • امریکہ کورونا پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

امریکہ بدستور کورونا سے ہلاکتوں میں سر فہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 90 ہزار60  افراد اب تک کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں کہ جن میں سے اب تک 65 ہزار 724 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اس وبا سے اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو امریکی ہسپتالوں کی یونین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 96 ملین جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ یہ ایسے میں ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اقتصادی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مئی کے اختتام تک امریکہ میں کم از کم دو کروڑ لوگوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور اس طرح امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 15 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

ټیګونه