یہ ملک تکنیکی خدمات کے بدلے میں ایران کو دے رہا ہے سونا ... امریکا نے مچایا ہنگامہ
(last modified Sat, 02 May 2020 08:32:47 GMT )
May 02, 2020 13:02 Asia/Kabul
  • یہ ملک تکنیکی خدمات کے بدلے میں ایران کو دے رہا ہے سونا ... امریکا نے مچایا ہنگامہ

ایک امریکی سفارتکار نے دعوی کیا ہے کہ وینیزوئیلا تیل کے میدان میں ایران کی تکنیکی خدمات کے بدلے میں اسے سونا دیتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ میں وینیزوئیلا کے امور کے ذمہ دار ایلیٹ ابرامز نے کہا ہے کہ اس ہفتے ایران کے کافی طیارے وینیزوئيلا گئے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ ایران سے وینیزوئیلا کے لیے تیل کی صنعت کے ساز و سامان لانے والے یہ طیارے واپسی میں ایران کے لیے سونا لے جاتے ہیں۔ انھوں نے ہڈسن ریسرچ سینٹر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب میں کہا کہ وینیزوئیلا میں ایران کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے بھی ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ ایرانی ائیر لائن ماہان نے مادورو حکومت کے لیے "نامعلوم امداد" بھیجی ہے۔ انھوں نے اس ایرانی ائير لائن پر پابندی لگانے کی بھی بات کی تھی۔

بلومبرگ نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ وینیزوئیلا نے اس مہینے ایران کو نو ٹن سونا دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ سونا وینیزوئیلا کی ریفائنریوں کی مرمت کے بدلے میں ایران کو دیا گيا ہے۔ ایران یا وینیزوئیلا نے ابھی امریکا کے اس دعوے پر کوئي ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ امریکا کو اپنے قریب وینیزوئیلا میں ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ پر شدید تشویش ہے۔

ټیګونه