مغربی ایران میں انقلاب مخالف عناصر سے جھڑپ میں سپاہ پاسداران کے تین جوان شہید
(last modified Wed, 06 May 2020 09:32:25 GMT )
May 06, 2020 14:02 Asia/Kabul
  • مغربی ایران میں انقلاب مخالف عناصر سے جھڑپ میں سپاہ پاسداران کے تین جوان شہید

مغربی ایران میں انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔

مغربی ایران کے کردستان صوبے میں دیواندرہ کے علاقے میں ایک انقلاب مخالف گروہ کے افراد اور سپاہ پاسداران کے جوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئي جس میں سپاہ بیت المقدس کے تین مجاہدین شہید ہو گئے۔ یہ جھڑپ منگل کے روز ہوئي جس میں سپاہ پاسداران کے کرنل شکیبا سلیمی اور ان کے دو ساتھی جعفر نظام پور اور محمد شکری درجۂ شہادت پر فائر ہوئے۔

اس جھڑپ میں اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے مخالف کئي عناصر بھی ہلاک ہوئے۔ کردستان کی حمزہ سید الشہداء چھاؤنی اور سپاہ بیت المقدس نے ایک پیغام جاری کرکے ان عالی قدر مجاہدوں کی شہادت پر تہنیت و تعزیت پیش کی ہے اور زور دے کر کہا کہ ان شہیدوں کی راہ پر چلنے والوں کی تعداد کم نہیں ہوگي۔

ټیګونه