نیو یارک کے اولڈ ایج ہومز میں کورونا سے ہلاکتوں کو چھپانے کا انکشاف
(last modified Wed, 06 May 2020 09:32:27 GMT )
May 06, 2020 14:02 Asia/Kabul
  • نیو یارک کے اولڈ ایج ہومز میں کورونا سے ہلاکتوں کو چھپانے کا انکشاف

امریکی ریاست نیو یارک کے اولڈ ایج ہومز میں کورونا سے مزید ایک ہزار 700 افراد کے ہلاک ہونے کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے کمشنر نے کہا ہے کہ اب تک اس ریاست  میں 4 ہزار 813 افراد اولڈ ایج ہومز میں کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

نیویارک کے حکام کے مطابق اولڈ ایج ہومز میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ہزار 700 افراد کے نام رجسٹرڈ نہیں کئے گئےتھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک کے اولڈ ایج ہومز میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے زیادہ تر ہلاکتیں جیلوں اور اولڈ ایج ہومز میں ہوئیں اور نیویارک امریکی ریاستوں میں کورونا سے ہلاکتوں میں سرفہرست ہے۔

امریکہ میں اب تک 12 لاکھ 15ہزار 506 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اور 70 ہزار 132 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ټیګونه