عراق میں داعش کا حملہ ناکام ، 15 دہشتگرد گرفتار
(last modified Tue, 12 May 2020 07:13:38 GMT )
May 12, 2020 11:43 Asia/Kabul
  • عراق میں داعش کا حملہ ناکام ، 15 دہشتگرد گرفتار

عراق کی سکیورٹی فورسز نے بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح ‌الدین میں دہشتگرد گروہ داعش کا حملہ نا کام بنا دیا۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب عراق کی اینٹی داعش فورسز کی کامیاب کارروائی میں داعش کے متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے بھی پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے صوبہ نینوا میں داعش کے 15 دہشتگردوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی الحشد الشعبی نے صوبہ بابل کے جرف النصر میں داعش کے حملے کو پسپا کردیا تھا۔

عراق میں داعش دہشتگردوں کی شکست کے باوجود مختلف علاقوں میں اب بھی داعشی عناصر موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

داعش دہشتگرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مدد سے عراق پر حملہ کیا اور اس ملک کے  شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر کے عوام پر بے پناہ انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔

بہت سے علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد عراق نے اسلامی جمہوریہ ایران سے مدد کی اپیل کی۔ عراقی فوجیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں کی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار ستر کو صوبہ الانبار کے راوہ شہر کو آزاد کرا لیا اور اس شہر کی آزادی کے بعد عراق میں عملی طور پر داعش کا کام تمام ہو گیا اور اس کے تسلط سے تمام علاقے آزاد کرا لئے گئے۔ 

دوہزار چودہ میں عراق کے مختلف علاقوں اور شہروں پر داعش کے قبضے کے بعد بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے سے رضاکار عوامی فورس الحشد الشعبی کی تشکیل عمل میں آئی اور دو ہزار سولہ میں پارلیمینٹ کی توثیق سے عراق کی مسلح افواج کا حصہ بن گئی۔

ټیګونه