سعودی عرب کا اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد کھولنے پر غور
(last modified Sun, 21 Jun 2020 04:49:18 GMT )
Jun 21, 2020 09:19 Asia/Kabul
  • سعودی عرب کا اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد کھولنے پر غور

سعودی عرب کی حکومت کورونا وائرس کے باعث تین ماہ کی بندش کے بعد اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد کھولنے پر غور کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی 'الاخباریہ' کی رپورٹ میں سعودی وزارت مذہبی امور کے فیصلے کے حوالے سے کہا گیا کہ 'مکمہ مکرمہ کی مساجد تین ماہ کی بندش کے بعد اتوار سے نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔'

رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً ایک ہزار 500 مقدس مقامات کو لوگوں کے لیے کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے اور وہاں فرش اور کارپیٹ کو جراثیم سے پاک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ حج کے آغاز سے چند ہفتے قبل ہی سامنے آیا ہے۔

منساک حج کی ادائیگی جولائی کے آخر میں ہوگی لیکن اس حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مکہ کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں مساجد سماجی فاصلے اور دیگر سخت اقدامات کے ساتھ مئی کے آخر میں ہی کھول دی گئی تھیں۔

ټیګونه