ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے گرین سگنل دیا تھا
(last modified Mon, 22 Jun 2020 05:05:00 GMT )
Jun 22, 2020 09:35 Asia/Kabul
  • ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے گرین سگنل دیا تھا

امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ایران پر حملے کا مثبت اشارہ دے دیا تھا۔

جان بولٹن کی کتاب “The Room Where It Happened” کے چند اقتباسات لیک ہوگئے جس میں انہوں لکھا کہ 'ٹرمپ نے جون 2017 میں مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ براہ راست بات چیت میں ایران کے خلاف حملے کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق کتاب کے لیک ہونے والے اقتباسات میں جان بولٹن نے کہا کہ 'ٹرمپ نے انہیں اسرائیلی وزیراعظم کو اپنا موقف یاد دلانے پر بھی زور دیا تھا'۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے لکھا کہ 'میں نے ٹرمپ کو عرب اسرائیل تنازع کو حل کرنے کے لیے سیاسی سرمایہ ضائع کرنے کے خلاف متنبہ کیا اور اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقل کرنے کی بھرپور حمایت کی، اس طرح اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا'۔
انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ 'ایران کے بارے میں، میں نے گزارش کی تھی کہ وہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے لیےآگے بڑھیں اور بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف طاقت کا استعمال ہی کیوں پائیدار حل ہوسکتا ہے'۔
جان بولٹن نے کہا کہ 'ٹرمپ نے ان کو کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو  کہو کہ اگر وہ طاقت کا استعمال کرتا ہے تو میں اس کی حمایت کروں گا، میں خود بھی کہہ چکا ہوں لیکن تم بھی انہیں دوبارہ کہو'۔انہوں نے کہا کہ 'اگرچہ واشنگٹن نے اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی منظوری دی، اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، جو شام میں ایران کے اتحادی ہیں لیکن ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف حملوں پر اسرائیل کے ساتھ فوجی ہم آہنگی کو بھی برقرار رکھنا چاہتا تھا'۔

امریکی صدر کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب سے حالیہ متنازع بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی نسل پرستی کے خلاف  مظاہروں اور کووڈ 19 پر اپنے متنازع ردعمل کی وجہ سے تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔

اب امریکی صدر کو اپنے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی طرف سے 'داخلی حملے' کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

چند روز قبل جان بولٹن نے کہا تھا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے فٹ ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس کام کو انجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں'۔

"I don't think he's fit for office," former national security adviser John Bolton says of Pres. Trump. "I don't think he has the competence to carry out the job."

Watch more from Bolton's interview with @MarthaRaddatz Sunday at 9|8c. https://t.co/D2NIAHWJD9 pic.twitter.com/EnTqqrsnwr

— ABC News (@ABC) June 18, 2020
 خیال رہے کہ جان بولٹن ٹرمپ انتظامیہ میں گزشتہ سال ستمبر تک بطور مشیر فرائض انجام دے رہے تھے۔

ټیګونه