حزب الله کے خلاف اقدام، اسٹریٹجیک غلطی
(last modified Fri, 01 May 2020 12:45:47 GMT )
May 01, 2020 17:15 Asia/Kabul
  • حزب الله کے خلاف اقدام، اسٹریٹجیک غلطی

حزب الله کے خلاف دشمنانہ اقدام کو اس کی بڑی اسٹریٹجیک غلطی قرار

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے جرمنی کی جانب سے حزب الله کے خلاف دشمنانہ اقدام کو اس کی بڑی اسٹریٹجیک غلطی قرار دیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے کل رات اپنے ایک ٹوئیٹ میں جرمنی کی جانب سے لبنان کی عوامی تحریک حزب الله کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے کو اس کی بڑی اسٹریٹجیک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب الله، لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ کا حصہ ہے اور اس ملک کی ارضی سالمیت اور سلامتی کی ضامن ہے۔

حسین امیرعبداللهیان نے جرمنی کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جرمنی نے امریکہ اور اسرائیل کی بری پالیسی کو جاری رکھنے کی کوشش کی تو علاقے میں اس کے مفادات خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی کی وزارت داخلہ نے کل بروز جمعرات 30 اپریل کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت حاصل کرنے کی وجہ سے لبنان کی عوامی تحریک حزب الله کو دہشتگرد تنظیم  قراردیتے ہوئے جرمنی میں اس کی فعالیت پر پابندی عائد کردی۔

ټیګونه