فلسطین کا بڑا اعلان، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ
(last modified Wed, 20 May 2020 06:47:14 GMT )
May 20, 2020 11:17 Asia/Kabul
  • فلسطین کا بڑا اعلان، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ طے پانے والے تمام معاہدوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین لیبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی، اب امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے کی پابند نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 11/9حملوں میں سعودی سفارت کار کا نام ظاہر

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والے تمام جرائم میں امریکہ کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کے تمام غاصبانہ اور مجرمانہ اقدامات میں برابر کا شریک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکام نے حال ہی میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو ہتھیا کر انہیں اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل کر لیں گے۔ صیہونی ٹولے کے اعلان کے مطابق اس غاصبانہ اور مجرمانہ منصوبے پر جولائی کے مہینے سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

بعض رپورٹس کے مطابق صیہونی حکام مغربی کنارے کے تیس فیصد علاقوں پر اپنا ناجائز قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔

ټیګونه